اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی نیب کیس میں مشکلات اور بڑھ گئیں، شریک ملزم گلزار احمد وعدہ معاف گواہ بننے پر راضی ہوگئے۔
نیب ذرائع کے مطابق امریکا میں مقیم گلزار احمد کے اہل خانہ نے نیب حکام کو اس حوالے سے یقین دہانی کرادی ہے۔
نیب ذرائع نے دعویٰ کیا کہ گلزار احمد اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے خلاف وعدہ معاف گواہ بننے کے لئے چند روز میں وطن لوٹیں گے۔
ذرائع نے مزید کہا کہ گلزار احمد آغا سراج درانی کے مبینہ بزنس پارٹنر ہیں،جن کے ذریعے 750 ملین کی جائیداد فروخت کی گئی۔
نیب حکام کے مطابق آغاز سراج درانی کیس میں گلزار احمد کو فیملی ایجنٹ کے طور پر پیش کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق گلزار احمد کے وعدہ معاف گواہ بننے کے بعد آغا سراج درانی کے لیے کیس میں مشکلات بڑھ سکتی ہیں۔












