روس ميں قانون سازوں نے ايک ايسے نئے قانون کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت آن لائن ميڈيا پر متنازعہ سرگرميوں اور رياست مخالف بيانات اور سرگرمیوں پر متعلقہ افراد کو سزا دی جا سکتی ہے۔

قانونی بل کی شقوں کے مطابق رياست اور اس سے منسلک اداروں کے خلاف توہين آميز مواد شائع کرنے والوں کو پندرہ دن تک قید کی سزا دی سکے گی۔

ابھی اس بل کی منظوری ايوان زيريں سے ہی ہوئی ہے۔ ناقدين اسے کريملن کی جانب سے ذرائع ابلاغ پر کنٹرول بڑھانے کی کوشش قرار دے رہے ہيں۔

SHARE

LEAVE A REPLY