ریڈیو پاکستان کی تاریخی بلڈنگ کو لیز پر دینے کے فیصلے کے خلاف پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں قرارداد جمع کروا دی گئی

مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی کنول لیاقت ایڈووکیٹ کی طرف سے جمع کروائی گئی قرار داد کے متن میں کہا گیا ہے کہ ریڈیو پاکستان قوم میں شعور و آگاہی کے پروگراموں کے علاوہ بھارتی جارحیت کے مواقعوں پر ناقابل فراموش کردار ادا کرتا آ رہا ہے

یہ ادارہ ثقافتی ورثے کی حیثیت رکھتا ہے اور اسے مزید فعال بنانے کی ضرورت ہے۔قرار داد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ وفاقی حکومت لیز پر دینے کے فیصلے کو فوری واپسی لے۔

SHARE

1 COMMENT

  1. عالمی اخبار کے تعاون پر دل کی گہرائیوں سے شکرگزار ہوں ورنہ اتنی کوریج کون دیتا ہے

LEAVE A REPLY