وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جہاں ضرورت ہوگی وہاں اسپتال بنایئں گے اورغریبوں کوصحت انصاف کارڈ فراہم کریں گے،عام آدمی کے لیے احساس کےعنوان سے پروگرام شروع کیا گیا جبکہ بے گھرافراد کے لیے پناہ گاہیں تعمیرکی گئیں۔

راولپنڈی میں زچہ و بچہ کئیر اسپتال کا افتتاح کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شیخ رشید نے زچہ بچہ اسپتال کے لیے بہت جدوجہد کی جس کے لیے انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

اس موقع پروزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اسپتال میں پنجاب حکومت اورٹاسک فورس معاونت کرے گی،

انہوں نے کہا کہ جب قرضے بڑھتے ہیں تو قیمت بڑھانی پڑتی ہے، ہم نےغریب گھرانوں کی مدد کرنی ہیں، دیہاتوں میں لوگوں کوگائے بھینسیں اور بکریاں دیں گے، حکومت کا کام عام آدمی کی مشکلات حل کرنا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY