پاکستان میں پکڑے گئے بھارتی جاسوس کی سزائے موت کیخلاف اُس کی والدہ کی جانب سے رحم کی اپیل حکومت پاکستان کو موصول ہو گئی ہے۔

سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ کلبھوش یادیو کی والدہ کی جانب سے رحم کی اپیل موصول ہوچکی ہے، اس پر غور کیا جائیگا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کلبھوشن کی والدہ نے 26 اپریل کو رحم کی اپیل جمع کروائی تھی جو پاکستانی خارجہ سیکرٹری کو بھارتی ہائی کمشنر کی جانب سے پہنچائی گئی۔

SHARE

LEAVE A REPLY