علیم خان کے اثاثوں کی جانچ پڑتال کے لیے برطانیہ ، یواے ای کو خط

0
741

نیب نے پنجاب کے سینئر وزیر علیم خان کے اثاثوں کی جانچ پڑتال کے لیے برطانیہ اور متحدہ عرب امارات کی حکومتوں کو خط لکھ دیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق علیم خان کے اثاثوں کی جانچ پڑتال کے لیے خط نیب لاہور کی طرف سے لکھا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب لاہور علیم خان کے اثاثوں اور آف شور کمپنیوں کے بارے میں تحقیقات کر رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین نیب کے حالیہ دورہ لاہور میں علیم خان کے اثاثوں سے متعلق بھی بریفنگ دی گئی۔

علیم خان کی جائیدوں سے متعلق کیس کی تحقیقات کی نگرانی ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم کر رہے ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY