آسٹریلیا ایک ثقافتی ملک ہے ۔آسٹریلیا میں ثقافت کو فروغ دینے کیلئے الائن میڈیا کی طرف سے ایک شاندار کاوش (جوش دا بینڈ )کا آسٹریلیا کا دورہ ہے۔جوش بینڈ اپنے منفرد انداز تفریخ کی وجہ سے دنیا بھر میں اپنی ایک الگ پہچان کراچکا ہے۔جوش بینڈ کینیڈین بینڈ ہے۔بینڈ کے مشہور سنگرز میں خرم جس کا تعلق پاکستان سے اور روپ سنگھ جن کا تعلق انڈیا سے ہے۔

جوش دا بینڈ کے شوز کیلئے الائن میڈیا کی چیف ایگزیکٹیو کرن علی،میڈیا ڈائریکٹر ساجد طوری اور ان کی ٹیم نے ملک گیر مہم شروع کی ہے۔اس کنسرٹ کا پاکستانی اور اور انڈین کمیونٹی کو شدت سے انتظار ہے۔

کینیڈین جوش دا بینڈ جنوری میں آسٹریلیا کا دورہ کریگا۔جوش دا بینڈ آسٹریلیا میں دو شوز کریگا۔جوش دا بینڈ 25 جنوری کو میلبرن اور 27 جنوری کو سڈنی میں اپنے فن کا مظاہرہ کریگا۔

جابر حسین

SHARE

LEAVE A REPLY