نیس حملے میں ملوث ہونے کے شبے میں مزید گرفتاریاں

0
304

فرانسیسی شہر نیس میں حملے کے تناظر میں مزید آٹھ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ حکام نے بتایا کہ ان افراد کو نیس کے گرد و نواح سے ہی گرفتار کیا گیا ہے۔

بیان کے مطابق ان میں فرانسیسی اور تیونس کے شہری شامل ہیں۔ جولائی میں نیس میں ہونے والے حملے میں چھیاسی افراد ہلاک ہوئے تھے۔ ابتدائی تفتیش میں حکام نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ یہ ایک ہی شخص کی کارروائی تھی۔ اس سے قبل چھ افراد کو پہلے ہی اس حملے میں ملوث ہونے کے شبے میں گرفتار کیا جا چکا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY