افغانستان کے وسطی صوبے وردک میں افغان سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں خواتین اور بچوں سمیت کم از کم نو عام شہری ہلاک ہوچکے ہیں۔ حکام کے مطابق یہ ہلاکتیں گزشتہ شب افغان سکیورٹی فورسز کی جانب سے طالبان کے ٹھکانوں پر بمباری کے دوران پیش آئیں۔
مقامی پولیس کے ترجمان نے بتایا ہے کہ اس آپریشن میں اب تک چھ عام شہریوں کی ہلاکتوں کی تصدیق ہوچکی ہے۔ اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ کے مطابق افغانستان میں جاری جنگ کے دوران گزشتہ برس سب سے زیادہ شہری ہلاکتیں ہوئیں۔ سن 2018 میں ہلاک ہونے والے افغان شہریوں کی تعداد تین ہزار آٹھ سو چار تھی۔












