بھارت نے کرتارپور راہداری کے لیے جدید سہولتوں سے آراستہ پیسنجر ٹرمینل بلڈنگ کمپلیکس بنانے کی منظوری دے دی۔

بھارتی کابینہ نے نومبر 2018 میں گورداس پور میں ڈیرا بابا نانک سے بین الاقوامی سرحد تک کرتار پور راہ داری بنانے کا فیصلہ کیا تھا ۔

کابینہ کے فیصلے کی روشنی میں بھارتی وزارت خارجہ نے کرتار پور راہ داری کے لیے پیسنجر ٹرمینل بلڈنگ کمپلیکس کی تعمیر کی منظوری دے دی ۔

21 ہزار مربع میٹر سے زائد رقبے پر تعمیر کیے جانے والے اس ٹرمینل میں مسافروں کو تمام بنیادی سہولتیں فراہم کی جائیں گی ۔

SHARE

LEAVE A REPLY