اسرائیلی فورسز نے غزہ پٹی سے راکٹ فائر کرنے کے جواب میں حماس جنگجوؤں کے ٹھکانوں پر تازہ حملے کیے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ حماس سے راکٹ فائر کیے جانے کے بعد اسرائیلی فضائیہ نے یہ کارروائی کی۔
اسرائیلی فوج کے ٹوئٹر ہینڈل کی ایک پیغام کے مطابق ہفتے کی رات اسرائیلی سرزمین پر راکٹ حملے کے جواب میں یہ ردعمل ظاہر کیا گیا، ’’جوابی کارروائی میں حماس جنگجوؤں کے غزہ میں واقع متعدد اہداف اور دو گاڑیوں کو نشانہ بنایا گیا۔‘‘ اسرائیل میں الیکشن نزدیک ہی ہیں اور خیال کیا جا رہا ہے کہ نیتن یاہو اس تناؤ کے باعث اقتدار سے ہاتھ دھو بھی سکتے ہیں۔












