سابق وزیراعظم نواز شریف کا شریف میڈیکل سٹی لاہور میں طبی معائنہ ہوگیا۔

نواز شریف 2 گھنٹے سے زائد تک شریف میڈیکل سٹی میں رہے،ان کے ہمران ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان سمیت دیگر طبی ماہرین بھی موجود تھے۔

سابق وزیراعظم کی رہائی کے چوتھے دن ان کے گردوں اور دل کے مختلف ٹیسٹ کئے گئے۔

ذرائع کے مطابق ڈاکٹروں نے طبی معائنے کے دوران 2 روز قبل ہونے والے ٹیسٹوں کی رپورٹس بھی چیک کیں۔

ذرائع کے مطابق ذہنی تنائو کم کرنے کیلئے نواز شریف کو مزید ادویات تجویز کی گئیں جبکہ ڈاکٹرز نے انہیں مکمل آرام کرنے کا مشورہ بھی دیا۔

نواز شریف کی آمد کے موقع سکیورٹی کے انتہائی سخت اقدامات کئے گئے تھے۔

سابق وزیراعظم طبی معائنے کے بعد شریف میڈیکل سٹی سے جاتی امرا روانہ ہوگئے۔

SHARE

LEAVE A REPLY