الجزائر کی آئينی کونسل نے صدر عبدالعزيز بوتفليقہ کا استعفیٰ تسليم کر ليا ہے۔ اس بارے ميں خبر الجزائر کے سرکاری ٹيلی وژن پر بدھ کے روز نشر کی گئی۔
بياسی سالہ بوتفليقہ نے ايک روز قبل ہی يہ اعلان کيا تھا کہ وہ اپنے خلاف کئی ہفتوں سے جاری احتجاجی مظاہروں کے تناظر ميں استعفی دے رہے ہيں۔ بعد ازاں کونسل نے پارليمان کو صدر کی پوزيشن کی دستيابی کے بارے ميں باقاعدہ طور پر آگاہ کر ديا ہے۔












