لاہور ہائیکورٹ کے حکم کے بعد قومی احتساب بیورو ( نیب ) کی ٹیم ماڈل ٹاون سے واپس روانہ ہوگئی ہے۔
نیب کے ایڈیشنل ڈائریکٹر چودھری اصغر کی سربراہی میں نیب ٹیم صبح 11بجے حمزہ شہباز کی گرفتاری کے لئے ماڈل ٹاؤن پہنچی تھی۔
لاہور ہائی کورٹ نے نیب کو پیر تک حمزہ شہباز کو گرفتار کرنے سے روک دیا ہے۔
حمزہ شہباز نے نیب کے رہائش گاہ پر چھاپے کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔
حمزہ شہباز نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ وہ ان کے خلاف وارنٹ گرفتاری کو فوری معطل کردے اور نیب کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے۔
عدالتی حکم کے بعد نیب کی ٹیم ماڈل ٹاؤن سے واپس روانہ ہوگئی۔












