وزیر اعظم عمران خان نے پنجاب میں نئے بلدیاتی نظام کی منظوری دے دی۔
عمران خان کی لاہور آمد کے موقع پر کابینہ ارکان اور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نےوزیر اعظم کا استقبال کیا۔
وزیراعظم کی زیر صدارت صوبائی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا، جہاں وزیر اعظم کو نئے بلدیاتی نظام پر بریفنگ دی گئی۔
نئے مسودہ قانون کے مطابق نیا نظام تحصیل کونسلز ، میونسپل کونسلز، ویلیج کونسلز اور محلہ کونسلز پرمشتمل ہوگا۔
بلدیاتی نظام میں ویلیج اور محلہ کونسلز کا انتخاب غیر جماعتی بنیادوں پرجبکہ تحصیل اورمیونسپل کونسلزکے انتخابات جماعتی بنیادوں پر ہوں گے۔
مسودے کے مطابق نئے نظام میں شہروں میں میونسپل اورمحلہ کونسلیں ہوں گی،ضلع کونسل کا نظام ختم کردیا جائے گا۔
اجلاس میں وزیراعظم نے مسودے کی منظوری دے دی۔












