سابق امریکی خاتون اول ہلیری کلنٹن نے گزشتہ برس کے صدارتی انتخابات میں اپنی شکست کی ذمہ داری امریکی وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف بی آئی) کے ڈائریکٹر اور روسی صدر ولادی میر پوٹن پر بھی عائد کی ہے۔

نیو یارک میں ایک فلاحی ادارے کی جانب سے منعقدہ ایک ظہرانے کے موقع پر ڈیموکریٹک سیاستدان ہلیری کلنٹن نے کہا کہ وائٹ ہاؤس تک پہنچنے کے لیے چلائی جانے والی مہم کے دوران رونما ہونے والی غلطیوں کی مکمل ذمہ دار وہ خود ہیں

تاہم ان کا کہنا تھا کہ 28 اکتوبر کو ایک ہی وقت میں سامنے آنے والے جیمزکومی کے خط اور روسی وکی لیکس نے ووٹروں کے اذہان ان کے حوالے سے شک و شبہات پیدا کر دیے تھے۔

SHARE

LEAVE A REPLY