قومی احتساب بیورو (نیب) نے وزیراطلاعات فواد چودھری کے علیم خان کے مقدمے سے متعلق بیان کا نوٹس لے لیا۔

نیب کے اعلامیہ کے مطابق وفاقی وزیراطلاعات کے نیب سے متعلق ماضی اور حالیہ بیانات کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اس بات کا جائزہ لیاجائیگاکہ وزیراطلاعات کےبیانات نیب کےمعاملات میں مداخلت کی کوشش تونہیں۔

واضح رہے کہ وزیراطلاعات فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہاتھا کہ علیم خان کا مقدمہ کم سنگین ہے، اربوں روپے کھانے والے کو آسانی سے ضمانت مل سکتی ہے تو ایک کاروباری آدمی کو کیوں نہیں؟علیم خان کا مقدمہ کم سنگین ہے، اگر اربوں روپے کھانے والے ملزموں کو اتنی آسانی سے ضمانت مل سکتی ہے تو ایک کاروباری آدمی کو جس پر سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانے کا کوئ الزام نہیں ضمانت دی جانی چاہئے۔عام تاثر یہ ہے کہ علیم کو اپوزیشن کے شور کی وجہ سے ناکردہ جرم کی سزا دی جا رہی ہے۔

وزیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ عام تاثر ہے کہ عبدالعلیم خان کو اپوزیشن کے شور کی وجہ سے ناکردہ جرم کی سزا دی جا رہی ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عبدالعلیم خان کا مقدمہ کم سنگین ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY