رنگ روڈ پرپاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے اسکواڈ میں شامل گاڑی کی ٹکر کے نتیجے میں 25سالہ موٹرسائیکل سوار نوجوان موقع پر دم توڑ گیا ، حادثے کے بعد عمران خان کے سکواڈ میں شامل کوئی گاڑی رکی نہ کسی شخص نے تڑپتے نوجوان کی مدد کرنے کا تردد کیا۔ راہگیروں نے لاش مردہ خانے منتقل کر دی ، بتایا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان ممبرسازی مہم کے سلسلے میں سبزہ زار سے کیمپ کا افتتاح کر کے شاہدرہ جا رہے تھے کہ رنگ روڈپر محمود بوٹی کے قریب تیزرفتاری کے باعث ان کے اسکوڈ میں شامل گاڑی ایک موٹرسائیکل سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار رچنا ٹائون فیروز والا کا رہائشی 25سالہ عدنان نذیر شدید زخمی ہو گیا اورفوری طبی امداد نہ ملنے کے باعث موقع پر ہی دم توڑ گیا ، جبکہ اس دوران عمران خان اور ان کے اسکواڈ میں شامل گاڑیوں میں سے کوئی بھی حادثے کا شکار ہونے والے نوجوان کی مدد کو نہ آیا ،راہگیروں نے اپنی مدد آپ کے تحت جاں بحق ہونے والے عدنان کی لاش مردہ خانے منتقل کی۔












