پاکستان تحریک انصاف اور سیاست سے کنارہ کشی کا اعلان کرنے والے جمشید اقبال چیمہ کو پھر گرفتار کرلیا گیا۔
جمشید اقبال چیمہ کی اہلیہ مسرت جمشید چیمہ کا کہنا ہے کہ یہ پریس کانفرنس کرنے والوں کو پیغام ہے، آپ سیاست بھی چھوڑ دیں تو بھی آپ کے ساتھ مال غنیمت والا سلوک جاری رہے گا۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا حق ہے سیاست سے کنارہ کشی اختیار کر لیں، ہمیں اس سے بھی محروم رکھا جارہا ہے۔












