امریکی ریاست کیلی فورنیا میں یہودیوں کی عبادت گاہ پرفائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور راہب سمیت 2 زخمی ہوئے ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کا واقعہ سان ڈیاگو شہر کی یہودی عبادت گاہ میں پیش آیا ، مرنے والوں میں یہودی مذہبی رہنما بھی شامل ہے، فائرنگ کرنے والے کو گرفتار کر لیا گیا ہے جس سے پوچھ گچھ جاری ہے ۔

پولیس کے مطابق ایک شخص پیدل چلتا ہوا عبادت گاہ میں داخل ہوا اور فائرنگ شروع کر دی ، حکام کے مطابق حملہ آور ایک ہی تھا جسے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق حملہ آور نے جیکیٹ اور ہیلمٹ بھی پہن رکھا تھا ۔

SHARE

LEAVE A REPLY