بھارتی سمندر وں میں خطرناک طوفان کی دستک نے کھلبلی مچا دی، ریڈ الرٹ جاری کر دیا گیا.

تفصیلات کے مطابق بھارت میں سمندری طوفان فنی کا خطرہ منڈلانے لگا. آٹھ لاکھ کے قریب افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا.

بھارتی محکمہ موسمیات کے مطابق 3 اپریل کو ایک انتہائی طاقتور سمندری طوفان ریاست اڑیسہ سے ٹکرائے گا.

طوفان کے ساتھ 200 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چلیں گی، جن میں اضافہ متوقع ہے.

ریاستی ریلیف ڈیپارٹمنٹ کےمطابق اڑیسہ کے 13اضلاع سے 780,000 افراد کا انخلا مکمل ہوگیا ہے۔

خطرے کے پیش نظر بندرگاہیں‌ بند کر دی گئیں، ماہی گیروں کو سمندر سے نکال لیا گیا، نشیبی علاقوں کو خالی کر لیا گیا. ہے، اسکول اور یونیورسٹیز کوبھی بند کر دیا گیا.

اڑیسہ کے ساتھ ساتھ تامل ناڈو اور اتر پردیش میں بھی خطرے کی گھنٹی بج گئی ہے۔

خبر رساں اداروں کے مطابق بھارت کے مشرقی ساحلی علاقے سے لاکھوں افراد کو سمندری طوفان سے قبل محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

فنی کا سبب بحر ہند میں ہوا کا کم دباؤ ہے، جس کے باعث سمندری طوفان کے ساتھ تیز بارشوں کا اندیشہ ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY