جنرل زبیر محمود حیات نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی ذمہ داریاں سنبھال لیں، راولپنڈی میں جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرز میں جنرل زبیر حیات کے اعزاز میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔جنرل زبیر محمود حیات مسلح افواج کے بطورسی جے سی ایس سی 17ویں کے سربراہ ہیں۔

جنرل زبیر حیات نے پریڈ کا معائنہ کیا،تینوں مسلح افواج کے دستوں نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کو سلامی دی۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی کمان کی تبدیلی کی پُروقار تقریب میں تینوں مسلح افواج کے اعلیٰ افسران شریک ہوئے۔تقریب میں نامزد آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی موجودتھے۔

سابق چیئرمینزایڈمرل (ر)افتخار سروہی ، ایئر چیف مارشل (ر)فاروق فیروز بھی تقریب میں شریک تھے۔

نئے آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کل پاک فوج کی کمان سنبھالیں گے، جی ایچ کیو میں تقریب کے دوران سبکدوش آرمی چیف جنرل راحیل شریف فوجی کمان کی چھڑی نئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو سونپیں گے

SHARE

LEAVE A REPLY