لندن کے دورے پر پہنچے ہوئے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ امریکا اور برطانیہ کے مضبوط تعلقات برقرار رہیں گے اس بات سے قطعہ نظر کہ بریگزٹ کا کیا نتیجہ نکلتا ہے۔

برطانوی وزیر خارجہ جیریمی ہنٹ کے ساتھ لندن میں ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب میں پومپیو نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ آئندہ ماہ اپنے دورہ برطانیہ کے منتظر ہیں۔ پومپیو کے مطابق ٹرمپ برطانیہ کے ساتھ آزادانہ تجارت کا معاہدہ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

پومپیو کے بقول ان کی اپنے برطانوی ہم منصب اور وزیر اعظم ٹریزا مے سے ملاقاتوں کے بعد یہ بات واضح ہوئی ہے کہ برطانیہ اور امریکا کے خصوصی تعلقات مزید بہتر ہو رہے ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY