روسی حکام کا کہنا ہے کہ امریکا وینزویلا میں فوجی مداخلت کی تیاری کر رہا ہے۔ روسی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ بات روس کی سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری نکولائی پیٹروشیف نے کہی ہے۔
ایک اور روسی خبر رساں ادارے انٹرفیکس نے پیٹروشیف ہی کے حوالے سے بتایا ہے کہ واشنگٹن کی طرف سے وینزویلا کے معاملے پر بات چیت کی پیشکش کو روس نے قبول کر لیا ہے تاہم امریکا حیلوں بہانوں سے مسلسل اس سے احتراز کر رہا ہے۔ روس وینزویلا کا ایک قریبی حلیف ملک ہے۔












