بھارتی فوج کے ہاتھوں کشمیریوں کی شہادت کے خلاف مقبوضہ کشمیر میں آج مکمل ہڑتال کی جارہی ہے۔ ڈیالگم میں کشمیریوں کی شہادت کے بعد ضلع میں حالات کشیدہ ہوگئے۔

برہان وانی کے یوم شہادت سے پہلے مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج کے مظالم بڑھ گئے۔ گشت میں اضافہ ہوگیا اور کشمیریوں کی نقل و حرکت کو بھی روکا جانے لگا۔ جگہ جگہ ناکہ بندی کرکے مقبوضہ وادی کو قلعے میں تبدیل کردیا گیا ہے۔ آج بھارتی فوج کے ہاتھوں کشمیریوں کی شہادت کے خلاف مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال کی جارہی ہے۔ حریت رہنماؤں کا کہنا ہے کہ خوفزدہ بھارتی فوج منصوبے کے تحت کشمیری خصوصاً نوجوانوں کو قتل کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزادی کی تحریک روکنے کیلئے بھارتی فوج نے قابض وادی میں دہشتگردی کی۔ ڈیالگم میں کشمیریوں کی شہادت کے بعد ضلع میں حالات کشیدہ ہوگئے ہیں۔

قابض فوج کے مظالم کے خلاف اسلام اور ڈیالگم بند ہوگئے اور ہزاروں کشمیریوں نے مظاہرہ کیا۔ کٹھ پتلی انتظامیہ نے کشمیریوں کی آواز دبانے کیلئے اسلام آباد اور ڈیالگم میں موبائل فون اور انٹرنیٹ بند کردیا۔ قابض فوج نے پر امن مظاہرین پر لاٹھیاں اور پیلیٹ گن سے وار کیے، جس سے متعدد مظاہرین زخمی ہوگئے۔

SHARE

LEAVE A REPLY