مارچ 27کے جلسے کے حوالے سے وفاقی وزیر برائے تعلیم شفقت محمود نے ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پریڈ گراؤنڈ میں ہونے والا جلسہ ایک تاریخی جلسہ ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ جلسے کے اثرات چور ٹولے کی عدم اعتماد اور موجودہ سیاست سمیت تمام چیزوں پر ہو گا۔

شفقت محمود نے کہا کہ تمام ورکرز ساتھیوں سمیت جلسے میں شرکت کو یقینی بنائیں گے جبکہ ملک بھر سے قافلے اسلام آباد پہنچ کر وزیر اعظم عمران خان کا حوصلہ بڑھائیں گے۔

SHARE

LEAVE A REPLY