جرمن چانسلر انگیلا میرکل نے یورپی یونین سے داخلی اتحاد اور نئی اختراعات کا مطالبہ کیا ہے۔ رومانیہ کے شہر سیبیو میں یورپی یونین کے خصوصی سربراہی اجلاس سے اپنے خطاب کے دوران میرکل کا کہنا تھا کہ دنیا ہر وقت جاگتی رہتی ہے۔

اس سربراہی اجلاس میں جوہری معاہدے کی وجہ سے ایران اور امریکا کے مابین کشیدگی کا موضوع چھایا رہا۔ اس سمٹ کا موضوع آئندہ پانچ برسوں کے لیے ’اسٹریٹیجک ایجنڈے‘ کو بنایا گیا تھا۔

یونین کے اس سربراہی کانفرنس کا ایک مقصد یہ ظاہر کرنا بھی تھا کہ یورپی یونین سے برطانیہ کے اخراج کے بعد باقی ستائیس ممالک ایک نیا آغاز کا ارادہ اور طاقت رکھتے ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY