امریکا اور یورپی یونین کے مابین صنعتی شعبے میں اضافی محصولات کے تنازعے کے حل کی امید پیدا ہو گئی ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور یورپی کمیشن کے سربراہ ژان کلود ینکر نے اس حوالے سےکئی نکات پر اتفاق رائے کا اعلان کیا ہے۔

واشنگٹن میں ہونے والی اس ملاقات کے بعد دونوں رہنماؤں نے واضح کیا کہ صنعتی مصنوعات پر اضافی ٹیکس ختم کرنے کی دو طرفہ کوششیں کی جائیں گی۔ ینکر نے بتایا کہ جب تک اس موضوع پر مذاکرات جاری رہیں گے نئے ٹیکس عائد نہیں کیے جائیں گے۔ ٹرمپ نے اسےآزادی تجارت کے حوالے سے ایک بڑا دن اور یورپی یونین سے تعلقات کے تناظر میں ایک نیا دور قرار دیا۔

SHARE

LEAVE A REPLY