358تیسرے ون ڈے میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف بیٹنگ کرتے ہوئے پچاس اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر
رنز بنالیے اور اس طرح انگلینڈ کو جیت کے لیئے کاھدف دیا۔
پاکستان کی اننگز کی اہم بات امام الحق کے 151 سکور تھے جو انہوں نے 131 گیندوں میں بنائے
پاکستان کی طرف سے فخر زمان 2 سکور بنا کر ووکس کی گیند پر جوئے روٹ کو کیچ دے بیٹھے۔ بابر اعظم 15 سکور پر ووکس کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔ لیفٹ ہینڈ بیٹسمین حارث سہیل 41 رنز بنا کر کوران کی تھرو پر رن آئوٹ ہو گئے۔ کپتان سرفراز احمد نے 27 سکور کی باری کھیلی اور لیام پلنکٹ کے شکاربن گئے۔
تیسرے میچ کے دوران قومی ٹیم میں یاسر شاہ کی جگہ جنید خان کو کھلایا گیا ہے۔ حیران کن طور پر شعیب ملک اور محمد حفیظ تیسرے ون ڈے میں بھی جگہ نہ بنا سکے۔ دوسری طرف انگلینڈ کی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ وکٹ کیپر بیٹسمین جوز بٹلر اور سپنر عادل راشد کو آرام کی غرض سے باہر بیٹھایا گیا ہے ان کی جگہ جون ڈینلی اور ٹام کوران کو کھلایا گیا ہے۔












