فرانس کی خاتون وزیردفاع فلورینس پارلی نے کہا ہےکہ ان کا ملک سعودی عرب اورمتحدہ عرب امارات کو اسلحہ کی فروخت جاری رکھے گا پیرس ان دونوںملکوں کے ساتھ دفاعی تعاون سے بے نیاز نہیں رہ سکتا۔
انہوںنے متنازع اسلحہ ڈیل کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ پیرس اس ڈیل سےبے نیازنہیں رہ سکتا۔ فرانس کو اپنی دفاعی صنعت کے دوام اور تسلسل کے لیے اس طرح کے معاہدے کرنا پڑیں گے۔
مسز پارلی کا کہنا تھا کہ میں یہ نہیںکہتی کی اقتصادی دلایل کوئی بڑا فیصلہ کرنے کا جوازفراہم نہیںکرتے۔












