سعودی عرب نے ایک ہنگامی اجلاس منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ سعودی سرکاری خبر رساں ادارے ( ایس پی اے) کے مطابق شاہ سلمان نے خلیجی تعاون تنظیم اور عرب لیگ میں شامل ممالک کے سربراہان کو اس اجلاس میں شرکت کی دعوت دی ہے۔ تیس مئی کو مکہ میں ہونے والی اس بات چیت میں کسی ممکنہ جارحیت کی صورت میں خطے پر پڑنے والے اثرات کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ ریاض حکومت کو شبہ ہے کہ حال ہی میں سعودی تنصیبات پر ہوئے ڈرون حملوں کے پیچھے ایران ہے۔












