پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم بنگلہ دیش کو 9وکٹوں سے شکست دے کر اتوار کو کھیلے جانے والے ویمن ایشیا کپ کرکٹ کے فائنل کے لیے راہ ہموار کر لی ہے ۔

بینکاک میں جاری ویمن ایشیا کپ کے میچ میں بنگلہ دیش ویمن ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا جو غلط ثابت ہوا ۔ پوری ٹیم 16 ویں اوور میں صرف 44 رنز پر ڈھیر ہو گئی ۔ صرف دو کھلاڑی جہاں آراء عالم اور رومانہ احمد ڈبل فیگر میں پہنچ سکیں ۔

ثنا میر نے تین اور ایمن انور نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔

جواب میں پاکستان ویمن ٹیم نے مطلوبہ ہدف 10 ویں اوور میں صرف ایک وکٹ پر پورا کر لیا ۔ جویریہ خان نے 26 اورارم جاوید نے 17 رنز اسکور کیے

SHARE

LEAVE A REPLY