وزیراعظم عمران خان نے شوکت خانم اسپتال کے لیے چوبیس کروڑ روپے کا چندہ دینے پر کراچی کے عوام سے اظہارِ تشکر کیا۔
تفصیلات کے مطابق اپنے ٹوئٹ میں وزیر اعظم نے لکھا کہ شوکت خانم اسپتال کے فنڈریزنگ افطار میں کراچی کے عوام نے 24 کروڑ روپے کا عطیہ دیا گیا۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میری قوم کی سخاوت کبھی میرے لیے حیران کن نہیں رہی، انہوں نے کہا کہ انشااللہ جلد رقم اکٹھا کرکے قرضے ادا کردیں گے۔
خیال رہے کہ گذشتہ روز کراچی میں شوکت خانم اسپتال کی فنڈریزنگ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ شوکت خانم اسپتال میں 75 فی صد غریبوں کا مفت علاج ہوتا ہے، شوکت خانم اسپتال کوفنڈز دینے والوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں، آپ کے عطیات غریب عوام کے علاج پر خرچ ہوتے ہیں۔












