بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں گزشتہ روز ہوئے ایک بم دھماکے کی ذمہ داری اسلامک اسٹیٹ نے قبول کر لی ہے۔ حکام نے بتایا ہے کہ اتوار کو ہوئے اس حملے میں دو افراد زخمی ہوئے۔

شدت پسندوں کی تنظیم کی ویب سائٹ عماق پر دعویٰ کیا گیا کہ اس کارروائی میں پولیس کی ایک گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔ تاہم اس دعوے کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔ ڈھاکا حکومت ملک میں بین الاقوامی شدت پسندوں کی موجودگی سے انکار کرتی ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY