عالمی کپ 2019 میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کرلیا۔
ناٹنگھم میں کھیلے جانے والے اس میچ میں پاکستان کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ اگر ہم ٹاس جیتتے تو پہلے باؤلنگ ہی کرتے۔
سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ وہاب ریاض اور محمد عامر ٹیم کے لیے اہم کردار ادا کریں گے جبکہ آج کے میچ میں آصف علی ٹیم کا حصہ نہیں ہیں۔
اٹنگھم کے گراؤنڈ ٹرینٹ برج میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلے جارہے میچ میں جنوبی افریقاکے مریس ایراسمس اور نیوزی لینڈ کے کرس گیف اینے امپائرنگ کے فرائض انجام دے رہے ہیں ، جبکہ ٹی وی امپائر بھارت کے سندارام روی ہیں۔











