کپتان سرفراز احمد کہتے ہیں کہ کھلاڑی منصوبہ بندی کے مطابق پرفارم کررہے ہیں

0
317

پاکستانی ٹی 20 کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کہتے ہیں کہ کھلاڑی منصوبہ بندی کے مطابق پرفارم کررہے ہیں، اس لیے جیت رہے ہیں۔دوسری جانب ویسٹ انڈین کپتان کہتے ہیں عماد وسیم کی بولنگ کا توڑ کرنے کی کوشش کی مگر ناکام رہے۔

دبئی میں پہلے ٹی 20 میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ بالرز خصوصا عماد نے زبردست بالنگ کی۔ویسٹ انڈیز کی اتنے جلدی وکٹیں گرنے کا اندازہ نہیں تھا۔

انہوں نے کہا کہ جیت پر مطمئن نہیں ہونا بلکہ دوسرا میچ جیت کر سیریز پاکستان کے نام کرنے کی کوشش کریں گے۔پہلے میچ کے ہیرو عماد وسیم کا کہنا ہے کہ انہوں نے کپتان کی ہدایت پر عمل کیا اور وکٹوں کے درمیان بولنگ کی ۔

اس موقع پر ویسٹ انڈین کپتان کارلوس بریتھ ویٹ کا کہنا تھا کہ بہت مایوسی ہوئی توقعات پوری نہ ہوئی دوسرے ٹی ٹوئنی میچ میں مختلف ٹیم کے روپ میں سامنے آئیں گےاور اگلے میچز میں بہتر کھیلنا ہوگا۔

میچ میں پاکستانی ٹیم کی جیت پر شائقین نے خوشی کا اظہار کیا، وہاں پیپلز پارٹی کے رہنما نوید قمر نے بھی گرائونڈ میں میچ دیکھ کر مزے لیے۔پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی آج دبئی میں رات 9بجے کھیلا جائے گا

SHARE

LEAVE A REPLY