پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ٹیسٹ کپتان وکٹ کیپر محمد رضوان 19 اکتوبر سے خان ریسرچ لیبارٹریز کے خلاف سوئی ناردن گیس کی قیادت کریں گے ،پریزیڈنٹ ٹرافی کا یہ چار روزہ میچ شعیب اختر کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلا جائےگا۔
سوئی ناردن گیس کے ڈائریکٹر کرکٹ اور ہیڈ کوچ محمد حفیظ نے اس بات کی تصدیق کی کہ بورڈ کے ڈائریکٹر ڈومیسٹک اسامہ شیرون نیازی کی جانب سے انہیں اس بارے میں باقاعدہ ای میل موصول ہو چکی ہے۔
خیال رہےکہ 34 سال کے محمد رضوان ان سات کھلاڑیوں میں شامل تھے جنہیں اگست 2026 میں لندن کے لارڈز کرکٹ گراؤنڈ پر انگلینڈ کے خلاف دوسرا ٹیسٹ 194 رنز سے ہارنے کے بعد پی سی بی نے ہنگامی بنیادوں پر پاکستان واپس بلالیا تھا۔
بعدازاں وکٹ کیپر کو این سی سی آئی اے میں طلب کیا گیا تھا جہاں ان کے خلاف انکوائری چل رہی ہے۔
اطلاعات ہیں کہ پاکستان کے لیے47 ٹیسٹ 103 ون ڈے اور 106 ٹی ٹوئنٹی کھیلنے والے محمد رضوان اور بورڈ کے مابین معاملات کو بہتر بنانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں، جب کہ محمد رضوان خود بھی کسی مزید محاذ آرائی کے بجائے اپنی کرکٹ پر توجہ مرکوز رکھنےکے خواہش مند ہیں اور انہوں نے اس متعلق بورڈ سے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنےکی اجازت بھی مانگی تھی۔











