کراچی میں کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے اقدامات کے لیے شہریوں کے تفریحی مقامات اور پارکس میں جانے پر پابندی عائد کردی گئی۔

کمشنر کراچی افتخار شالوانی کا کہنا ہے کہ شہر میں تمام تفریحی مقامات اور پارکس 4 اگست تک بند رہیں گے۔

اعلامیے کے مطابق کمشنر کراچی نے اس حوالے سے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایات جاری کردی ہیں۔

کمشنر کراچی کا کہنا ہے کہ ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے گا۔

کراچی میں تمام پبلک پارکس، ساحل سمندر پر تفریح و دیگر تفریحی مقامات پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY