سوڈان کے پبلک پراسیکیوٹر نے کہا ہے کہ معزول صدر عمر البشیر کے خلاف منی لانڈرنگ اور غیرقانونی کثیر سرمایہ رکھنے کے الزامات کے تحت تفتیشی عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق فوج کی تلاشی کے دوران برطرف صدر کے مکان میں سے بعض صندوقوں میں سے ساڑھے تین لاکھ سے زائد امریکی ڈالر کے علاوہ چھ ملین یورو اور پانچ ملین سوڈانی دینار دستیاب ہوئے تھے۔ عدالتی ذرائع نے نیوز ایجنسی روئٹرز کو بتایا کہ البشیر کو مستغیث اعلیٰ کی ہدایت پر حراست میں لیا گیا ہے اور پوچھ گچھ کی تکمیل کے بعد اُن کے خلاف عدالتی کارروائی شروع ہو سکتی ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY