فرانسيسی وزير دفاع فلورنس پارلی نے کہا ہے کہ امريکی افواج کے انخلاء کے باوجود بين الاقوامی عسکری اتحاد کو شام میں اسلامک اسٹيٹ کو مکمل طور پر شکست دينی ہے۔
انہوں نے يہ بات آر ٹی ايل ريڈيو سے بات چيت ميں آج بروز جمعہ کہی۔ پارلی نے امريکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس دعوے کی نفی کی کہ داعش شام ميں اب ختم ہو چکی ہے۔ ان کے مطابق اگر يہ کام ختم نہ کيا گيا، تو يہ گروپ دوبارہ زور پکڑ سکتا ہے۔ پارلی کے بقول شام سے دو ہزار امريکی فوجيوں کے انخلاء کے معاملے پر اتحادی ممالک کے مابين بات چيت ہونی چاہيے۔












