سابق صدر پرویز مشرف کی والدہ قضائے الہی سے انتقال کر گئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق پاک فوج کے سابق سربراہ جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کی والدہ کا انتقال ہو گیا ہے، مرحومہ کچھ عرصہ سے علیل تھیں۔ ان کا شارجہ کے نجی ہسپتال میں علاج بھی چل رہا تھا جہاں زیر علاج رہیں۔
پرویز مشرف کی والدہ پڑھی لکھی خاتون تھیں جنہوں نے انگلش لٹریچر میں گریجویشن کیا تھا۔ ان کی نمازِ جنازہ دبئی میں ادا کیے جانے کا امکان ہے تاہم ابھی تک اس حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔












