لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے جناح ہاؤس حملےکے مقدمے میں سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کی اہلیہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

سابق گورنرپنجاب عمر سرفراز چیمہ کی اہلیہ رابعہ سلطان کی شناخت پریڈ مکمل ہوگئی، پولیس کے مطابق ملزمہ کو شناخت پریڈ میں شناخت کرلیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہےکہ ملزمہ رابعہ سلطان کی جناح ہاؤس میں موجودگی پائی گئی، ملزمہ کا فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کرانا درکار ہے، عدالت ملزمہ رابعہ سلطان کا جسمانی ریمانڈ دے۔

SHARE

LEAVE A REPLY