آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے دورہ بلوچستان کے دوران تربیت بلیدہ روڈ کے تعمیراتی کام کا افتتاح اور جھائو میں کیڈٹ کالج آواران کا سنگ بنیاد رکھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو دورے کے دوران سیکیورٹی اقدامات پر بریفننگ دی گئی جبکہ مقامی عمائدین اور فوجیوں سے گفتگو میں جنرل قمر جاوید باجوہ نے سیکیورٹی فورسز،سول انتظامیہ کی کوششوں کوسراہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دورہ بلوچستان کے دوسرے روز کے دوران آرمی چیف نے کہا کہ بلوچستان کے کم ترقی یافتہ علاقوں میں سہولتوں اور امن کی فراہمی ایک خواب تھا جو پورا ہوگیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل قمر باجوہ نے یہ بھی کہا کہ مسلسل کوششوں اور قومی عزم سے بلوچستان میں ترقی و استحکام لایا جاسکتا ہے۔

انہوں نے تربت بلیدہ روڈ کے ترقیاتی کام کا افتتاح بھی کیا اور جھاو میں کیڈٹ کالج آواران کا سنگ بنیاد رکھا،کیڈٹ کالج کو پاک فوج کے انجینئرز تعمیر کریں گے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کیڈٹ کالج آواران ابتدائی طور پر 800 کیڈٹس کے لیے ہوگا، اس موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان آرمی چیف کے دورہ آواران میں ان کے ہمراہ رہے۔

اس سے پہلے آرمی چیف نے رات تربت میں گزاری اور مقامی عمائدین سے ملاقات کی، انہوں نے مکران فیسٹیول کی اختتامی تقریب میں بھی شرکت کی۔

آرمی چیف نے کہا کہ بلوچستان کے کم ترقی یافتہ علاقوں میں سہولیات اور امن کی فراہمی ایک خواب تھا جو پورا ہوگیا، فیسٹیول میں اتنی بڑی تعداد میں لوگوں کی شرکت بلوچستان میں امن کی واپسی کا ثبوت ہے۔

آرمی چیف کو جھاو میں حالیہ سیکیورٹی اقدامات، سماجی و اقتصادی منصوبوں پرحکومت کو دی گئی مدد پر بھی بریفنگ دی گئی، اس موقو پر کمانڈرسدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ بھی موجود تھے۔

SHARE

LEAVE A REPLY