آج سے برسلز میں مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کے وزرائے خارجہ کا ایک دو روزہ اجلاس شروع ہو رہا ہے، جس میں ڈونلڈ ٹرمپ کے امریکا کا صدر منتخب ہونے کے بعد اوقیانوس کے آر پار تعلقات کے مستقبل پر تبادلہٴ خیال کیا جائے گا۔

بتایا گیا ہے کہ اس اجلاس میں نیٹو اور یورپی یونین کے مابین تعاون، روس کے ساتھ تعلقات اور افغانستان میں جاری فوجی آپریشنز پر بھی بات کی جائے گی۔ جان کیری امریکی وزیر خارجہ کے طور پر آخری مرتبہ نیٹو کے کسی اجلاس میں شریک ہو رہے ہیں۔

وہ یورپی یونین کی خارجہ امور کی چیف فیدیریکا موگرینی کے ساتھ بھی ملاقات کریں گے۔

SHARE

LEAVE A REPLY