اسپیکر قومی اسمبلی کے گھر کے باہر میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا کہنا تھا کہ ان کی درخواست ہے کہ قومی اسمبلی کا اجلاس بلایا جائے اور شہباز شریف کا پروٹیکشن آرڈر جاری کیا جائے۔

انہوں نے بتایا کہ اپوزیشن کی جانب سے قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کے لیے ریکوزیشن جمع کرادی ہے اور اسپیکر سے جلد سے جلد قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کامطالبہ کیا ہے۔

سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ انتقامی کارروائیوں سے اجتناب کیا جائے کیونکہ اس وقت مسلم لیگ (ن) اور اس کی قیادت کے خلاف انتقامی کارروائی ہورہی ہے، جس کا واضح ثبوت حکومتی اراکین کے بیانات ہیں۔

شہباز شریف کی گرفتاری کے حوالے سے ایاز صادق کا کہنا تھا کہ اپوزیشن لیڈر کو صاف پانی کیس میں بلا کرآشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل کیس میں گرفتار کیا گیا۔

ایاز صادق کا کہنا تھا کہ اپوزیشن مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی گرفتاری کی مذمت کرتی ہے، اور امید کرتی ہے 2 سے 3 روز میں ایوان کا اجلاس بلایا جائے گا۔

SHARE

LEAVE A REPLY