الیکشن کمیشن میں عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست کی سماعت 12اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی ہے۔
چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار محمد رضا کی سربراہی میں 4 رکنی کمیشن نے توہین عدالت کیس کی سماعت کی۔عمران خان کے وکیل بابر اعوان الیکشن کمیشن میں پیش نہیں ہوئے، ان کی جگہ شاہد گوندل ایڈووکیٹ نے عمران خان کی نمائندگی کی۔
سماعت کے دوران چیف الیکشن کمشنر نے عمران خان کے وکیل سے سوال کیا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں زیر سماعت کیس کی کیا پوزیشن ہے جس پر وکیل نے کہا کہ عدالت نے 11 اکتوبر تک معاملے کی سماعت ملتوی کی ہے۔
چیف الیکشن کمشنر نے کہاہمیں ابھی تک اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم نامے کی کاپی موصول نہیں ہوئی۔ 12اکتوبر تک اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلہ نہ کیا تو اپنا حکم جاری کردیں گے۔
انٹراپارٹی انتخابات کے خلاف درخواست پر الیکشن کمیشن نے بابر اعوان کو آئندہ سماعت پر دلائل کا آخری موقع دے دیا۔
خیال رہے کہ تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن میں عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY