وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ریپ اور خواتین و بچوں سے جنسی استحصال کے واقعات میں ملوث افراد کو سخت ترین سزا دیتے ہوئے انہیں سرعام پھانسی یا کیمیائی طریقے سے نامرد بنانا چاہیے۔
نجی ٹی وی ’92نیوز’ کے پروگرام ہارڈ ٹاک پاکستان میں میزبان معید پیرزادہ کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ہندوستان نے کورونا وائرس کے معاملے پر وہی غلطی کی جو پاکستان کی سیاسی جماعتیں مجھے کرنے کا کہہ رہی تھیں، جب کورونا وائرس شروع ہوا تو ابتدائی دو ماہ کے دوران اپوزیشن مجھے مسلسل کہہ رہی تھی کہ ایک مکمل لاک ڈاؤن کرو جس طرح یورپ اور چین کے شہر ووہان میں تھا۔












