عمران خان پر کبھی غصہ آتا ہے اور کبھی رحم کہ اس نے خود کو سیاست کے کس ٍ خارزار میں پھنسا لیا اگر چیرٹی کے کام میں ہی رہتا تو عزت بھی ملتی اور شہرت بھی کہ اس ظالم سیاست میں یہ عزت ہے نہ شہرت

تازہ ترین کارنامہ تو یہ کہ ترکی کے مقامی اتخابات میں رجب طیب نے اپنی شکست تسلیم کی ہے لیکن وزیر اعظم عمران خان نے فون کر کے جیت کی مبارکباد دی ہے۔ ارے بھائی کیا ساری حکومت میں کوئی وزیر مشیر عمران کو بتانے والا نہیں تھا کہ حقیقت کیا ہے۔

اس صورت حال پر تبصرہ کرنا خود اپنی جہالت کا اعتراف ہے اس لیئے کسی تبصرے کے بغیر دونوں خبریں خود دیکھیں اور فیصلہ کیجئے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پہلی خبر

صدر رجب طیب ایردوآن کی جماعت بلدیاتی انتخابات میں ملک کے بڑے شہروں مثلا انقرہ ، انطالیہ اور ازمیر میں شکست کھا گئی ہے۔

صدر ایردوآن نے ترکی کے بعض شہروں میں اپوزیشن کے مقابل اپنی شکست کا اعتراف کیا ہے۔ انقرہ میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جہاں ضرورت ہوئی وہاں ان کی جماعت انتخابی نتائج کے خلاف اپیل کرے گی۔ ایردوآن نے باور کرایا کہ حکمراں نظام کو زیادہ سرگرم بنانے کے لیے وزارتوں اور اداروں میں ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔

ادھر ترکی میں اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت ریپبلکن پیپلز پاڑٹی (سی ایچ پی) کے سربراہ کمال قلیچدار اولو نے صحافیوں کو دیے گئے بیان میں بتایا کہ ان کی جماعت کے امیدوار تین بڑے شہروں انقرہ، استنبول اور ازمیر میں انتخابی انتخابات میں جیت گئے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دوسری حیرت ناک خبر

وزیراعظم عمران خان نے ترک صدر رجب طیب اردوان کو ٹیلی فون کرکے مقامی انتخابات میں مسلسل پندرہویں مرتبہ کامیابی پر مبارک بادپیش کی ہے۔

وزیراعظم نے ترک صدر کے لئے پاکستانی عوام کی جانب سے نیک خواہشات کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے عوام ان کی مزید کامیابیوں کے خواہاں ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

صفدر ھمدانی

SHARE

LEAVE A REPLY