’الیکشن کی تیاری کریں‘، نوازشریف نے کارکنوں کو ہدایت جاری کردی

0
605

مسلم لیگ (ن) کے قائد و سابق وزیراعظم نواز شریف نے کارکنوں کو الیکشن کی تیاری کی ہدایت جاری کردی۔

گزشتہ روز مسلم لیگ (ن) کی جنرل کونسل کا اجلاس ہوا تھا جس میں پارٹی کی قیادت کا انتخاب کیا گیا۔

شہباز شریف بلامقابلہ صدر، مریم نواز چیف آرگنائزر و سینیئر نائب صدر اور احسن اقبال جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے۔

دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے قائد و سابق وزیراعظم نواز شریف نے کارکنوں کو الیکشن کی تیاری کی ہدایت جاری کردی۔

انہوں نے کہا کہ کارکنوں نے بڑی ثابت قدمی کے ساتھ ظلم و جبر کے دور کا سامنا کیا ہے، جمہوریت کے لیے پارٹی قائدین کے ساتھ ساتھ کارکنوں نے بھی قربانیاں دی ہیں۔

ان کا کہنا تھاکہ عام انتخابات کی تیاری کی جائے، پارٹی کا پیغام ملک بھر میں عام کیا جائے۔

,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,

مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ عمران خان سے آئندہ الیکشن میں مکمل جان چھوٹ جائے گی۔

لندن میں میڈیا سے گفتگو میں نواز شریف نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے ہمارا قومی کلچر ہی بگاڑ دیا، پاکستان میں70 سال میں پہلی بار ایسا کلچر دیکھ رہے ہیں۔ عمران خان نے وہ تباہی مچائی ہے، جس کی مثال نہیں ملتی، شکر ادا کرو جان چھوٹی ہے، آئندہ الیکشن میں مکمل جان چھوٹ جائے گی۔

سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ عمران خان کی حکومت نے سیاسی، معاشی، اقتصادی، آئینی اور معاشرتی بحران پیدا کردیا ہے۔ سابقہ حکومت سر سے پاؤں تک بحران پیدا کر کے گئی ہے، وزیراعظم شہباز شریف بدھ کو لندن پہنچیں گے، ان سے اہم امور پر بات چیت ہوگی۔

SHARE

LEAVE A REPLY