ایک چور نے ایک گھر میں گھسنے کی کوشش کی لیکن کھڑکی میں ہی پھنس گیا۔چور 5 گھنٹے تک کھڑکی میں پھنسا رہا اور پھر باآخر مدد کے لیے پکار اٹھا۔جینز اور سیاہ جرابیں پہنے چور کو پولیس نے آکر کھڑکی سے اتارا۔
اس چور کو کھڑکی سے اتارنے سے پہلے ویسٹ مڈ لینڈز پولیس نے اس کی تصویر بنائی، جس میں اس کا آدھا جسم گھر کے اندر کی طرف لٹکا ہوا ہے اور آدھا گھر سے باہر نظر آرہا ہے۔پولیس نےچور کر کھڑکی سے اتار کر اپنی تحویل میں لے لیا۔
ویسٹ مڈ لینڈز ریسپانس ٹیم اس چور کی تصویر ایک ٹوئٹ میں شیئر کی، جس کے بعد دیگر سوشل میڈیا صارفین نے بھی اس کا خوب مذاق اڑایا۔













